بولیویا کے نائب وزیرداخلہ مذاکرات کےلیے گئے مگر مارے گئے
بولیویا میں احتجاج کرنے والے کان کنوں نے ملک کے نائب وزیرداخلہ رودولفو ایلانز کو اغوا کے بعد قتل کر دیا ۔

بولیویا میں احتجاج کرنے والے کان کنوں نے ملک کے نائب وزیرداخلہ رودولفو ایلانز کو اغوا کے بعد قتل کر دیا ۔
سرکاری ترجمان کارلوس رومیرو نے اس واقعے کو بزدلانہ اور وحشیانہ قرار دیتے ہوئے کان کنوں سے لاش واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
46 سالہ ایلانز کان کنوں سے مذاکرات کے لیے گئے تھے جو کہ کان کنی کے قوانین پر پیدا ہونے والے تنازعے کے باعث سراپا احتجاج تھے۔
مظاہرین قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں اور گزشتہ منگل کو ہونے والے مظاہرے اُس وقت شدت اختیار کر گئے جب مظاہرین نے ایک مرکزی شاہراہ روک دی اور پولیس سے ان کی جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
واضح رہے کہ مظاہرین نے آج صبح حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی تھی۔
متعللقہ خبریں
ٹیسلا کے مالک اور امریکی اعلی حکام کے درمیان الیکڑک موٹر گاڑیوں کے معاملے پر بات چیت
اسرائیل اور فلسطین دونوں فریقین یکساں اعتماد کے ساتھ زندگی گزارنے کے مستحق ہیں