ریاست کیلی فورنیا کے جنگل میں آتشزدگی، متعدد عمارتیں  ناکارہ ،82 ہزار افراد کی نقل مکانی

ریاست کیلی فورنیا میں گزشتہ روز لگنے والی  جنگلاتی آگ خشک موسم اور تیز ہواؤں کی وجہ سے تیزی کیساتھ پھیل رہی ہے ۔

554228
ریاست کیلی فورنیا کے جنگل  میں آتشزدگی، متعدد عمارتیں  ناکارہ ،82 ہزار افراد کی نقل مکانی

ریاست کیلی فورنیا میں گزشتہ روز لگنے والی  جنگلاتی آگ خشک موسم اور تیز ہواؤں کی وجہ سے تیزی کیساتھ پھیل رہی ہے ۔

آگ چند گھنٹوں کے اندر 20 کلومیٹر کے علاقے تک پھیل گئی اور   درجنوں عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر انہیں راکھ کر دیا ۔ آگ  ابتک پندرہ ہزار ایکڑ میں پھیل چکی ہے ۔ اگر  آگ پر  فوری طور پر قابو  نہ پایا جا سکا تو34 ہزار سے زائد مکانات اسکی  لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

حکام نے کم از کم بیاسی ہزار شہریوں کو فوری طور پر نقل مکانی کی ہدایت کی ہے ۔ آگ کے شعلے اسی تا سو فٹ تک بلند ہو چکے ہیں۔آگ کی وجہ سے سان برناڈینو کے جوار کی بعض شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔آگ کو بجھانے کے لیے بھر پورکاروائیاں جاری ہیں ۔

متعللقہ خبریں