امریکہ: ہم شامی شہر منبچ کی حساسیت سے پوری طرح آگاہ ہیں
دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے شہر کو نجات دلانے کے بعد یہ عرب باشندوں کے زیر کنٹرول ایک شہر ہو گا، امریکہ

متحدہ امریکہ نے شام کے شمالی شہر منبچ کی حساسیت کو قطعی طور پر سمجھنے کی اطلاع دی ہے۔
امریکی دفتر دفاع کے ترجمان گورڈن ٹرو بریج نے پریس کانفرس میں منبچ شہر پر شام عرب اتحاد اور دہشت گرد تنظیم PKK کی شاخ پی وائے ڈی کی جانب سے قبضے کے خلاف آپریشنز جاری ہونے کی توضیح کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے شہر کو نجات دلانے کے بعد یہ عرب باشندوں کے زیر کنٹرول ایک شہر ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم ترکوں، عراقی حکومت اور مقامی عربوں کی تاریخی حساسیت سے آگاہ ہیں اور ہم ان خدشات پر توجہ دے رہے ہیں۔ ہم یہ قطعی طور پر جانتے ہیں کہ منبچ تاریخ بھر کے دوران عرب باشندوں کا شہر رہ چکا ہے اور فوجی آپریشن کے بعد بھی اس کی یہ حیثیت برقرار رہے گی۔
خیال رہے کہ امریکہ نے شہر کی نجات کے بعد دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی کے اس شہر میں ڈھیرے نہ ڈالنے کے حوالے سے ترکی کو ضمانت دی تھی۔