ایتھنز میں جس مسجد کی تعمیر متوقع تھی اس نے حکومت کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا

مسجد کے لئے اسمبلی میں زیر بحث ریزولیوشن میں حکومتی ساجھے داروں SYRIZA اور ANEL  کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہو سکا

544655
ایتھنز میں جس مسجد کی تعمیر متوقع تھی اس نے حکومت کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں جس مسجد کی تعمیر متوقع تھی اس نے یونان کی حکومت کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔

مسجد کے لئے اسمبلی میں زیر بحث ریزولیوشن میں حکومتی ساجھے داروں SYRIZA اور ANEL  کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

ANEL   کے اسمبلی ممبر یورگوس لازاریڈیس نے کہا ہے کہ وہ مسجد کی تعمیر کے لئے منفی ووٹ کا استعمال کریں گے جبکہ SYRIZA کے اسمبلی ممبر اور نائب وزیر خارجہ  یانس اماناتیدیس نے 'مثبت' ووٹ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

اماناتیدیس نے کہا کہ ایتھنز یورپ میں  وہ واحد دارالحکومت ہے کہ جہاں مسجد موجود نہیں ہے اور یہ صورتحال دینی آزادیوں کے معنوں میں منفی بین الاقوامی رپورٹ کا باعث بن رہی ہے۔

ANEL کے ساتھ ساتھ انتہائی دائیں بازو کی گولڈن ہوریزون پارٹی نے بھی ریزولیوشن کو مسترد کر دیا ہے  جبکہ بنیادی حزب اختلاف پارٹی نیو ڈیموکریسی، PASOK  اور یونان کمیونسٹ پارٹی نے ریزولیوشن کے حق میں ووٹ استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ 10 سال قبل منظور ہونے والے قانون  کے باوجود ایتھنز میں حکومت کی طرف سے متوقع مسجد  کی تعمیر دائر کروائے گئے دعووں اور بیورو کریٹک  رکاوٹوں کی وجہ سے ابھی تک شروع نہیں کی جا سکی۔



متعللقہ خبریں