متحدہ  امریکہ کی مجلس نمائندگان میں ڈیموکریٹ پارلیمان کا دھرنا

مجلس نمائندگان میں اقلیتوں کی لیڈر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ وہ  دھرنےکو جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہیں ۔

516732
متحدہ  امریکہ کی مجلس نمائندگان میں ڈیموکریٹ پارلیمان کا دھرنا

متحدہ  امریکہ کی مجلس نمائندگان میں ڈیموکریٹ پارٹی کے 100 کے قریب ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے اسلحے کے کنٹرول کا قانون منظور نہ ہونے پر دھرنا دے دیا۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن جان لیوس کی قیادت میں 100 کے قریب ارکان احتجاج کرتے ہوئے اسپیکرکی ڈائس کے سامنے بیٹھ گئے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ مشتبہ دہشت گردوں کو اسلحے کی فروخت روکنے کے لیے ان کے پس منظرکی وسیع تر چھان بین کی جائے اور اس وقت تک دھرنا دیا جائے گا جب تک اسلحے پر کنٹرول کا قانون منظور نہیں کیا جاتا۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ ہیری ریڈ نے ریپبلکن پارٹی کی ایک تجویز کی حمایت کی ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ رپبلکن سینیٹر سوزن کولنز کے پیش کردہ مجوزہ قانون کے حامی ہیں کیونکہ اس سے ان لوگوں کو اسلحے کی فروخت روکی جا سکے گی جن کا نام دہشت گردی کی کسی نہ کسی فہرست میں شامل ہے تاہم یہ ایک چھوٹا قدم سہی لیکن آگے کی جانب ایک قدم ضرور ہے۔

امریکن میڈیا کیمطابق  مجلس نمائندگان کے  ری پبلکن  پارلیمانی نمائندوں نے اس دھرنےکی مخالفت کرتے ہوئے اسے شو قرار دیا ہے ۔ مجلس نمائندگان کے اسپیکر پاول رائن نے اس کاروائی کو پروپگنڈا شو قرار دیا ہے ۔کانگریس میں رپبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے اور اس کے اراکین نے احتجاج کے دوران وقفے کا اعلان کردیا جس کے بعد کیمرے بند کردیئے گئے تاہم احتجاجی اراکین نے اپنا پیغام عوام تک پہنچانے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لینا شروع کردیا اور اراکین نے ٹوئٹرپر اپنے احتجاج کی تصاویر اپ لوڈ کردیں۔



متعللقہ خبریں