ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیاں صرف امیر افراد کو خوش کریں گی:کلنٹن

امریکہ کے صدارتی انتخابات  سے قبل   ہیلری کلنٹن   نے  اپنے حریف امیدوار  ڈونلاڈ ٹرمپ کی اقتصادی  پالیسیوں  پر کڑی نکتہ چینی  کرتےہوئے کہا کہ اگر ٹرمپ انتخابات جیت  گئے  تو وہ اپنی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو کساد بازاری کا شکار بنا دیں  گے

515644
ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیاں  صرف امیر افراد کو خوش کریں گی:کلنٹن

امریکہ کے صدارتی انتخابات  سے قبل   ہیلری کلنٹن   نے  اپنے حریف امیدوار  ڈونلاڈ ٹرمپ کی اقتصادی  پالیسیوں  پر کڑی نکتہ چینی  کی ۔

 کلنٹن نے   ریاست اوہایئو کے شہر کولمبس  میں  اپنے حامیوں سے خطاب کرتےہوئے  کہا کہ  اگر ٹرمپ انتخابات جیت  گئے  تو وہ اپنی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو کساد بازاری    کا شکار بنا دیں  گے۔

 کلنٹن نے  کہا کہ ٹرمپ کی  امیر افراد اور ان کی کمپنیوں   پر لاگو ٹیکس   میں  کمی لانے سے متعلق پالیسی بھِی غلط   ہے  کیونکہ اس کا فائدہ  120 ملین امریکیوں کو نہیں بلکہ  1 لاکھ بیس ہزار امیر  افراد  کو پہنچے گا۔

 ڈیموکریٹ امیدوار کلنٹن نے کہا کہ  ٹرمپ  نے ٹیکس گوشواروں  کے بارے میں رائے عامہ کو  اندھیرے میں رکھا ہے  لہذا میرا یہ فرض ہے کہ  میں عوام کو  انتخابات سے قبل   اس بارے میں بتادوں ۔

 ان اعتراضات کے جواب میں  ٹرمپ نے کلنٹن   سے کہا کہ میں اُن کی ایک بات   کی تائید کرتا ہوں   کہ مجھ میں یہ صلاحیت ہے کہ میں قرضوں کے بوجھ سے کیسے آزاد ہوسکتا ہوں  ،مجھے اس کا خاصا تجربہ ہے،  میں  نے یہ دولت قرضوں سے کاروبار چلاتےہوئے  ہی حاصل کی ہے مگر یہ حقیقت  ہے کہ   ایک مقروض ملک تباہی    سے دو چار ہو سکتا ہے ۔

 ریپبلیکن امیدوار  ٹرمپ نے کہا کہ  صدر اوباما نے  ملک کو قرضوں  کی دلدل میں جھونک دیا   جس پر کلنٹن نے خاموشی اختیار  کر رکھی ہے۔



متعللقہ خبریں