مجھے ذرائع ابلاغ نے مناسب کوریج نہیں دی ، ٹرمپ نے 12 اخباری اداروں پر پابندی لگا دی

ہارورڈ یونیورسٹی کے رائے عامہ کے ایک نئے جائزے کے مطابق، گزشتہ  سال  ملنے والے میڈیا کوریج کی بدولت ڈونالڈ ٹرمپ کی مقبولیت بڑھی ہے جبکہ اُن کی حریف ہیلری کلنٹن کو نقصان ہوا ہے تاہم، اس بات سے کلنٹن کی ٹرمپ پر واضح برتری  میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی

513290
مجھے ذرائع ابلاغ نے مناسب کوریج نہیں دی ، ٹرمپ نے  12 اخباری اداروں پر پابندی لگا دی

ہارورڈ یونیورسٹی کے مطالعے اور رائے عامہ کے ایک نئے جائزے کے مطابق، گزشتہ  سال  ملنے والے میڈیا کوریج کی بدولت ڈونالڈ ٹرمپ کی مقبولیت بڑھی ہے جبکہ اُن کی حریف ہیلری کلنٹن کو نقصان ہوا ہے تاہم، اس بات سے کلنٹن کی ٹرمپ پر واضح برتری  میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے ’شورنسٹائن سینٹر آن میڈیا، پولٹکس اینڈ پبلک پالیسی کی جانب سے جاری کردہ مطالعاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ری پبلیکن پارٹی کے  صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اُن کی انتخابی مہم میں غیر متناسب طور پر فائدہ ملا  جس کے جواب میں  ٹرمپ شکایت کرتے رہے ہیں کہ ذرائع ابلاغ اُنھیں غیرمنصفانہ کوریج دے رہے ہیں۔

 ان نتائج کے باوجود، ٹرمپ نے  گزشتہ دنوں  اعلان کیا  تھا کہ وہ اپنی انتخابی مہم کی جانب سے ’واشنگٹن پوسٹ‘ پر پابندی  لگا رہے ہیں جس کے بعد اُن کی طرف سے پابندی  عائد کردہ تنظیموں کی تعداد  بارہ ہو  گئی ہے ۔

اس  پابندی کے بارے میں ردِ عمل معلوم کرنے پر وائٹ ہاؤس  کے نامہ نگاروں کی انجمن نے نکتہ چینی کی ہے کہ   امتیازی سلوک کی بنا پر اخباری اداروں پر  پابندی لگانے  کا فیصلہ غیر جمہوری ہے ۔



متعللقہ خبریں