پیدرو پیبلو کُچینسکی پیرو کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں

ہم ایک متحد ، مضبوط اور ڈائیلاگ کے لئے تیار پیرو کے خواہش مند ہیں۔ پیدرو پیبلو کُچینسکی

508062
پیدرو پیبلو کُچینسکی پیرو کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں

پیدرو پیبلو کُچینسکی پیرو کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

پیدرو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 50.12  فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے ہیں۔

ان کی رقیب سابقہ صدر البرٹو فوکیماری کی بیٹی  کیکو فوکیماری  49.88  فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔

فوکیماری انتخابات کے پہلے مرحلے کی فاتح  تھیں اور دھاندلیوں اور انسانی حقوق کی پامالی کی وجہ سے جیل کی سزا پانے والے اپنے والد کی وجہ سے انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد پیدرو نے عوام سے ایک مختصر خطاب کیا جس میں انہوں نے انہیں ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پیرو کے عوام کے فیصلے کا متانت کے ساتھ خیر مقدم کرتے ہیں ۔ پیرو کے سامنے بڑے مسائل موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم ایک متحد ، مضبوط اور ڈائیلاگ کے لئے تیار پیرو کے خواہش مند ہیں۔

واضح رہے کہ 77 سالہ  پیدرو پیبلو کُچینسکی    عالمی بینک کے سابقہ ماہرین اقتصادیات میں سے ہیں۔



متعللقہ خبریں