وینیزویلا: بگڑتی اقتصادی صورت حال کے خلاف عوام سڑکوں پر

دارالحکومت کاراکاس  میں  مظاہرین نے  ملک میں  بجلی کی قلت ، خوراک اور ادویات کی عدم دستیابی پر احتجاج کرتےہوئے صدر نکولس مادورو سے مستعفی ہونے اور ملک میں ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ کیا ہے

505461
وینیزویلا: بگڑتی اقتصادی صورت حال کے خلاف عوام سڑکوں پر

وینیزویلا میں مخالفین ملک کی بگڑتی اقتصادی صورت حال  کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

دارالحکومت کاراکاس  میں  مظاہرین نے  ملک میں  بجلی کی قلت ، خوراک اور ادویات کی عدم دستیابی پر احتجاج کرتےہوئے صدر نکولس مادورو سے مستعفی ہونے اور ملک میں ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 وینیزویلا  تیل پیدا کرنے والے چند ممالک میں شامل ہے  کہ جہاں تیل   کی قیمتوں میں کمی  سے مالی بے قاعدگیاں رونما ہو رہی ہیں۔

 عالمی مالیاتی فنڈ  نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وینیزویلا میِں اس سال افراط زر کی  شرح میں ریکارڈ اضافہ  ہو سکتا ہے ۔



متعللقہ خبریں