چلی پانی کی تقسیم پر بولیویا کے خلاف مقدمہ دائر کرے گا: باخلیٹ

چلی کے صدر  میشیل باخلیٹ نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم پر  وہ دی ہیگ کی عالمی عدالت میں  بولیویا کے خلاف مقدمہ دائر  کریں گے

505720
چلی پانی کی تقسیم پر بولیویا کے خلاف مقدمہ دائر کرے گا: باخلیٹ

چلی کے صدر  میشیل باخلیٹ نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم پر  وہ دی ہیگ کی عالمی عدالت میں  بولیویا کے خلاف مقدمہ دائر  کریں گے۔

 باخلیٹ نے  کہا کہ  بولیویا دریائے سیلالہ پر اپنی اجارہ داری  قائم کر رہا ہے جو کہ ایک   بین الاقوامی  آبی گزرگاہ ہے جس کے  باعث ہم   اس  پر عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر کریں گے۔

  یہ دریا  بولیویا  کے علاقے پوتوسی سے شروع ہوتے ہوئے  چلی کے علاقےآنتو فاگاستہ سے گزرتے ہوئے دو راستوں میں  تقسیم  ہو جا تا ہے ۔

  بولیویا کے صدر ایوو مورالیس نے   کہا ہے کہ چلی حکومت   میں اگر اس دریا  پر حق جتانے کا دم ہے تو عالمی عدالت سے رجوع کرے۔

مورالیس  نے گزشتہ ماہ اس  تنازعے کو  فوجداری عدالت میں  لے جانے  اورحکومت  چلی سے ہرجانہ  وصول کرنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں