چاڈ کے سابقہ آمر حسن حبری کو عمر قید کی سزا

سینیگال کی ایک خصوصی عدالت نے افریقی ملک چاڈ کے سابق آمر حسین حبری کو جنسی زیادتی، جنگی اور دیگر جرائم کے ارتکاب میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے

500862
چاڈ کے سابقہ آمر حسن حبری کو  عمر قید کی سزا

سینیگال کی ایک خصوصی عدالت نے افریقی ملک چاڈ کے سابق آمر حسین حبری کو جنسی زیادتی، جنگی اور دیگر جرائم کے ارتکاب میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

خبر کے مطابق سن 1982 سے 1990 میں حسین حبری کے دور اقتدارمیں چالیس ہزار افراد کو اغوا، تشدد اور زیادتی  کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 عدالت کو سماعت کے دوران بتایا گیا تھا کہ حسین حبری نے خدیجہ حسن نامی خاتون کو کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ  بنایا۔

یہ  مقدمہ  افریقی یونین اور سنیگال کے مابین ایک معاہدے  کے تحت  خصوصی ٹریبونل نے  لڑا تھا اور ایسا پہلی  دفعہ ہوا ہے  کہ سینیگال نے کسی دوسرے ملک کے سابق حکمران کو سزا سنائی ہے۔



متعللقہ خبریں