صادق خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو لندن آنے کی دعوت دے دی

لندن کے نومنتخب میئر صادق خان نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو دعوت دی ہے

492648
صادق خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو لندن آنے کی دعوت  دے دی

 

لندن کے نومنتخب میئر صادق خان نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو دعوت دی ہے کہ وہ لندن آئیں اور مسلم خاندانوں سے ملاقات کے بعد ریبپلکن امیدواروں کو مسلمانوں کے حوالے سے آگاہ کریں۔

لندن کے میئراورامریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گزشتہ کئی روز سے لفظی جنگ جاری ہے۔ مقامی ٹی وی چینل کے مورننگ شو میں انٹرویو کے دوران نومنتخب میئرنے ایک مرتبہ پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کی پالیسی انتہائی خطرناک اورغیرمنطقی ہے اوراگر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی قسم کے بیانات دینے کا سلسلہ جاری رکھا تو نومبر میں ہونے والے انتخابات میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

صادق خان نے کہا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہارکرتا رہوں گا تاکہ وہ مسلمانوں کے حوالے سے اپنا ذہن تبدیل کریں۔ انہوں نے ٹرمپ کو دعوت دی کہ وہ لندن آئیں اور ان کی بچوں، دوستوں، محلہ داروں اوردیگرمسلمانوں سے ملیں۔ اگر میں نے مسلمانوں کے حوالے سے ان کا ذہن تبدیل کردیا تو مجھے خوشی ہوگی۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے بیانات سے تہذیبوں کا تصادم چاہتے ہیں جو خطرناک ہے اور مغرب کی جانب سے اسلام کے خلاف اس قسم کے بیانات دے کر کیا ٹرمپ داعش کی نوکری کررہے ہیں۔

صادق خان کا کہنا تھا کہ میرے بہت سے مسلمان دوست ہیں جن میں سے ہر دوسرا شخص کامیاب ترین ہے۔ٹرمپ نے اپنے بیانات سے مسلمانوں کے لئے آسانی کردی کیوں کہ اس موضوع پر کوئی بات نہیں کرتا تھا۔ ان سے جب سوال کیا گیا کہ کیا آپ مسلمانوں کے خلاف ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ میں مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہوں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی سیکیورٹی کے لئے مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا جس پر صادق خان نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کم علم قرار دیا تھا۔



متعللقہ خبریں