قبرص کے دونوں رہنماوں کی بفر زون میں ملاقات

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے سربراہ نیکوس اناستاسیاادیس نے مسئلہ قبرص کے حل کے اقوام  متحدہ کی زیر نگرانی بفر زون میں ملاقات کی ۔

485720

تین گھنٹے تک جاری  مذاکرات میں ملکیت اور انتظامیہ جیسے عنوانات پر غوروخوض کیا گیا۔۔مذاکرات کے بعد صدر عاکنجی نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ماہ مئی کے پہلے بالمشافہ مذاکرات عمل  میں آئے ہیں اور طرفین کے درمیان مفاہمت  بڑھی ہے ۔ 27 مئی کو  سربراہان کے درمیان دوبارہ مذاکرات ہونگے لیکن مذاکراہ کاروں کے درمیان سلسلہ مذاکرات مسلسل جاری رہے گا ۔

متعللقہ خبریں