آذربائیجان  کے صدر  الہام علی ایف  نے آرمینیا – آذربائیجان  بارڈر لائن  کا جائزہ لیا

ترتر کے علاقے میں   ایک فوجی یونٹ کا دورہ کرنے والے  علی ایف   نے وزیر دفاع  ذاکر  حسن اوف سے تازہ ترین صورتِ حال کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ انہوں نے گزشتہ ماہ   جھڑپوں کے دوران اپنی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے   متعدد فوجیوں کو انعامات سے بھی نوازہ

482298
آذربائیجان  کے صدر  الہام علی ایف  نے آرمینیا – آذربائیجان  بارڈر لائن  کا جائزہ لیا

آذربائیجان  کے صدر  الہام علی ایف  نے آرمینیا – آذربائیجان  بارڈر لائن  کا جائزہ لیا۔

علی ایف نے اپنی اہلیہ  مہربان  علی ایووہ کے ہمراہ  سرحدی علاقے   ترتر،  بردہ اور آغدم  کا دورہ کیا۔

ترتر کے علاقے میں   ایک فوجی یونٹ کا دورہ کرنے والے  علی ایف   نے وزیر دفاع  ذاکر  حسن اوف سے تازہ ترین صورتِ حال کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ انہوں نے گزشتہ ماہ   جھڑپوں کے دوران اپنی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے   متعدد فوجیوں کو انعامات سے بھی نوازہ ۔

علی ایف اور ان کی اہلیہ  نے آرمینیا فوج کی جانب سے  27 اور 28  اپریل کو   ترتر اور آغدام  دیہاتوں کو نشانہ بنانے   والے علاقوں کا بھی دورہ   کیا  اور دیہاتیوں سے ملاقات کی۔

صدر علی ایف  نے  حکام کو  ان جھڑپوں کے دوران  نقصان پہنچنے والے تمام مکانات کی جلد از جلد مرمت  کے  احکامات   جاری کیے ۔



متعللقہ خبریں