بیلجئیم: دہشت گردی اور نفرت کے خلاف مارچ

مظاہرین نے مارچ کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف نعرے لگائے، انہوں نے "باہم امن، آزادی اور احترام " کی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے

472858
بیلجئیم: دہشت گردی اور نفرت کے خلاف مارچ

بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں کل 17 اپریل بروز اتوار کو ہزاروں افراد نے "دہشت گردی اور نفرت کے خلاف مارچ" کا اہتمام کیا۔

160 سوسائٹیوں کی طرف سے منعقدہ یہ مارچ شمالی ٹرین اسٹیشن سے شروع ہوئی اور فاونٹین اسکوائر تک جاری رہی۔

مظاہرین نے مارچ کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف نعرے لگائے، انہوں نے "باہم امن، آزادی اور احترام " کی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مارچ میں 22 مارچ کے دہشتگردی کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے عزیز و اقارب ، تینوں سماوی ادیان کے نمائندوں ا ور برسلز کے عوام نے شرکت کی۔

مارچ کے اختتام پر حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لئے احتراماً خاموشی اختیار کی گئی اور بورس اسکوائر میں پھول رکھے گئے۔

واضح رہے کہ برسلز میں زاوینٹم ائرپورٹ اور مالبیک میٹرو ٹرین اسٹیشن پر دہشت گردی کے حملوں میں 32 افراد ہلاک ا ور 27 زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں