کریمیا تاتار قومی مجلس کی سرگرمیوں پر پابندی، یورپی یونین کا رد عمل

یورپی یونین نے روس کیطرف سے کریمیا تاتار قومی مجلس کی سرگرمیوں کو روکنے کیخلاف سخت رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

471469
کریمیا تاتار قومی مجلس کی سرگرمیوں پر پابندی، یورپی یونین کا رد عمل

یورپی یونین نے روس کیطرف سے کریمیا تاتار قومی مجلس کی سرگرمیوں کو روکنے کیخلاف سخت رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

یورپی یونین کی خارجہ تعلقات اور سلامتی کے اعلیٰ نمائندہ فریڈریکا موگیرینی کے آفس سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ نام نہاد کریمیا کے اٹارنی کیطرف سے کریمیا تاتا قومی مجلس کی کاروائیوں کو روکنےکا فیصلہ باعث تشویش ہے ۔یہ فیصلہ کریمیا کے تاتار عوام کے حقوق پر خطر ناک حملہ ہے لہذا اس فیصلے کو فوری طور پر معطل کرنے کی ضرورت ہے ۔ یورپی یونین 2014 میں روس کیطرف سے کریمیا کے الحاق کے بعد علاقے کی اقلیتوں پر دباؤ اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر مسلسل تشویش کا اظہا ر کر رہی ہے ۔

روس نے کریمیا تاتار قومی مجلس کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے اور اسے انتہا پسند تنظیم کی حیثیت دینے کے لیے کی عدالت کوجو درخواست دی تھی روس کیطرف سے کریمیا میں تعینات اٹارنی پک لونس قایا نے عدالت کے فیصلے تک مجلس کی کاروائیوں کو روک دینے کا فیصلہ سنایا ہے ۔ اٹارنی نے اس بات کا دفاع کیا ہے کہ روس کے قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے انھوں نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ اس طرح کریمیا تاتار مجلس کو حاصل حقوق کو روکتے ہوئے پریس پر پابندی لگا دی گئی ہے، اجلاس منعقد کرنے اور ہر طرح کے پروپگنڈے کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں