نائیجریا میں بوکو حرام کا نیا ہدف ، جغرافیے کے اساتذہ

نائیجریا میں دہشت گرد تنطیم بوکو حرام نے جغرافیے کی اساتذہ کو ہدف بنانا شروع کر دیا ہے ۔

470993
نائیجریا  میں بوکو حرام  کا نیا ہدف ،  جغرافیے کے اساتذہ

نائیجریا میں دہشت گرد تنطیم بوکو حرام نے جغرافیے کی اساتذہ کو ہدف بنانا شروع کر دیا ہے ۔

دہشت گردوں کیمطابق دنیا گول نہیں بلکہ ہموار ہے ۔انسانی حقوق کی نگران تنظیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے بوکو حرام جغرافیے اور سائنس جیسے مضامین کے خلاف ہے ۔ جس کی وجہ اس نے مغربی سسٹم کو اپنانے والے اساتذہ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس رپورٹ کو 200 اساتذہ ،طالب علموں اور ان کے والدین کیساتھ انٹر ویو کے بعد تیار کیا گیا ہے ۔ اس رپورٹ کو بو کو حرام کیطرف سے 200 طالبات کے اغواء کے دو سال گزر جانے کے بعد شائع کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کیمطابق بوکو حرام دنیا کے گول ہونے کے بحائے ہموار ہونے اور بارش کے بخارات کے قطروں سے نہ بننے بلکہ اللہ کیطرف سے برسانے پر یقین رکھتی ہے ۔ انھوں نے سیاستدانوں اور سلامتی قوتوں کے بعد جغرافیے کے اساتذہ کو بھی ہدف بنانا شروع کر دیا ہے ۔دریں اثناء بوکو حرام نے 2014 میں ایک اسکول سے اغواء کی جانے والی 200 سے زائد طالبات کی ایک ویڈیو حکومت نائیجریا کو بھیجی ہے ۔ بچیوں کے والدین نے پر نم انکھوں کیساتھ اس ویڈیو کو دیکھا ۔ سی این این کیطرف دکھائی جانے والے اس ویڈیو میں 15 طالبات نے اپنے نام ، ایڈریس اور اسکول کے نام بتائے اورآخر میں ناعومی ذکاریہ نامی لڑکی نے بتا یا کہ میں چیبوک علاقے کی لڑکیوں کے نام پر بات کر رہی ہوں ہم سب لڑکیاں بخریت ہیں ۔



متعللقہ خبریں