فرانس، لیبیا میں اپنے سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کا پروگرام بنا رہا ہے

فرانس، لیبیا کے خلاف کوئی زمینی یا فضائی کاروائی نہیں کرے گا تاہم ملک میں اعتماد کو فروغ دینے کے لئے اقوام متحدہ کے تعاون سے قائم ہونے والی حکومت کی مدد کے لئے تیار ہے

468158
فرانس، لیبیا میں اپنے سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کا پروگرام بنا رہا ہے

فرانس، لیبیا میں اپنے سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کا پروگرام بنا رہا ہے۔

فرانس کے وزیر خارجہ جین مارک آئرالٹ نے فرانس انفو ریڈیو سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "جیسے ہی شرائط پوری کی جاتی ہیں میں لیبیا کا دورہ کروں گا"۔

سفارت خانے کے کھلنے کی تاریخ کے بارے میں آئرالٹ نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم انہوں نے کہا ہے کہ سفارت خانے کی عمارت خالی ہے اور یہاں تیاری کا کام کروانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس لیبیا کے خلاف کوئی زمینی یا فضائی کاروائی نہیں کرے گا تاہم ملک میں اعتماد کو فروغ دینے کے لئے اقوام متحدہ کے تعاون سے قائم ہونے والی حکومت کی مدد کے لئے تیار ہے۔



متعللقہ خبریں