آرمینی فوج کی طرف سے ایک ایمبولینس پر فائرنگ

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فرنٹ لائن پر آرمینی فوج کی طرف سے ایک ایمبولینس پر فائرنگ کی گئی ہے

466602
آرمینی فوج کی طرف سے ایک ایمبولینس پر فائرنگ

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فرنٹ لائن پر آرمینی فوج کی طرف سے ایک ایمبولینس پر فائرنگ کی گئی ہے۔

وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رابطہ لائن پر آپریشن بند کرنے پر اتفاق کے باوجود آرمینیا کی فوج نے مختلف اطراف سے آذربائیجان کے ٹھکانوں اور رہائشی مکانات پر فائرنگ کی ہے۔

آرمینی فوجیوں نے فرنٹ لائن پر آع دیرے ۔گورانبوئے کی طرف ایک ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی جس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم ایمبولینس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

بیان کے مطابق ایمبولینس پر اس وقت فائرنگ کی گئی کہ جب وہ فائر بندی کی خلاف ورزی کئے جانے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شہریوں کو لے جا رہی تھی۔

بیان میں اس حملے کو بین الاقوامی انسانی حقوق کی نہایت غیر اخلاقی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کل بھی آرمینیا کی طرف سے ناہچیوان نیم خودمختار جمہوریہ کے اضلاع اوردو آباد، شاہ بُز اور بابیک میں آذری فوج کے ٹھکانوں پر فائرنگ کی تھی۔

بیان کے مطابق فائرنگ کے جواب میں آرمینیا کے ان ٹھکانوں اور چوکیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے کہ جہاں سے فائرنگ کی جا رہی تھی۔



متعللقہ خبریں