مسئلہ فلسطین پر او آئی سی کا غیر معمولی وزارتی اجلاس جکارتہ میں شروع

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے او آئی سی کا غیر معمولی وزارتی اجلاس جکارتہ میں شروع ہوگیا ہے۔ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے مظالم اور غزہ کی ناکہ بندی کیخلاف آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن کا پانچواں غیر معمولی وزارتی اجلاس انڈونیشیا میں شروع ہوگیا ہے

445547
مسئلہ فلسطین پر او آئی سی کا غیر معمولی وزارتی اجلاس جکارتہ میں شروع

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے او آئی سی کا غیر معمولی وزارتی اجلاس جکارتہ میں شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے مظالم اور غزہ کی ناکہ بندی کیخلاف آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن(او آئی سی ) کا پانچواں غیر معمولی وزارتی اجلاس انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شروع ہوگیا ہے جس کی صدارت انڈونیشیا کے وزیر خارجہ کررہے ہیں۔ او آئی سی وزارتی اجلاس میں تنظیم کے 56 رکن ممالک میں سے 49 ممالک کے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہیں جبکہ پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر زاہد حامد کررہے ہیں۔
وزارتی غیر معمولی اجلاس کے دوران فلسطین میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جائے گا اس کے علاوہ اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔




متعللقہ خبریں