جرمنی: مہاجرین کے لئے مخصوص عمارت پر فائرنگ

جرمنی کے صوبے ساکسونیا۔این ہالٹ کے شہر گرافن ہنسن میں مہاجرین کے رہنے کے لئے مخصوص کی جانے والی عمارت پر فائرنگ کی گئی

440830
جرمنی: مہاجرین کے لئے مخصوص عمارت پر فائرنگ

جرمنی کے صوبے ساکسونیا۔این ہالٹ کے شہر گرافن ہنسن میں مہاجرین کے رہنے کے لئے مخصوص کی جانے والی عمارت پر فائرنگ کی گئی۔

ساکسونیا این ہالٹ کی پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جمعے کی رات کو نامعلوم افراد نے عمارت پر فائرنگ کی تاہم فائرنگ میں عمارت میں موجود سکیورٹی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

بیان کے مطابق عمارت پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں ا ور کثیر تعداد میں عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ لائسنس کے بغیر اسلحے سے کیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق تحقیقات کے ساتھ صوبائی تعزیراتی شعبے کے ماہرین بھی تعاون کر رہے ہیں۔

ساکسونیا ۔این ہالٹ کے وزیر داخلہ ہولگر سٹالکینٹ نے حملے کی مذمت کی ہے اور اسے ایک بزدلانہ حملہ قرار دیا ہے۔

ہولگر نے کہا ہے کہ وہ، حملے کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے میں پیش کرنے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ مذکورہ عمارت میں تقریباً 80 مہاجرین کو رکھنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے اور اس پر گذشتہ ہفتے بھی حملہ کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں