متحدہ امریکہ اورروس میں شام میں فائر بندی پر عمل درآمدکروانے پر مفاہمت
متحدہ امریکہ اور روس شام میں فائر بندی پر عمل درآمد کروانے کے بارے میں فوجی کوارڈی نیشن قائم کرنے کے بارے میں مفاہمت قائم ہوگئی ہے متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ٹیلی فون پر فائر بندی کے موضوع پر بات چیت
436567

متحدہ امریکہ اور روس شام میں فائر بندی پر عمل درآمد کروانے کے بارے میں فوجی کوارڈی نیشن قائم کرنے کے بارے میں مفاہمت قائم ہوگئی ہے۔
متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ٹیلی فون پر شام سے متعلق فائر بندی کے موضوع پر بات چیت کی ہے۔
دونوں وزراء نے شام میں فائر بندی کے قیام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان فوجی کوارڈی نیشن قائم کرنے پر مفاہمت قائم کی ہے۔
دریں اثنا فائر بندی کے کن شرائط پر قائم کیا گیا ہے اس بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہیں۔
بات چیت میں جان کیری نے روس کی جانب سے شام میں بلا امتیاز بمباری جاری رکھنے پر اپنے خدشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
انہوں نے فریقین سے جلد از جلد فائر بندی پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔