امریکہ: صدارتی انتخابات سے قبل دو بدو رقابت جاری
ریپبلکن پارٹی میں ابتدائی انتخابات میں ناکامی کے بعد 2 امیدوار مقابلے سے نکل گئے
430658

امریکہ میں ماہِ نومبر میں متوقع صدارتی انتخابات سے قبل دو بدو رقابت جاری ہے۔۔۔
ریپبلکن پارٹی میں ابتدائی انتخابات میں ناکامی کے بعد 2 امیدوار مقابلے سے نکل گئے ہیں۔
نیو جرسی کے گورنر کرس کرسٹی نے لووا میں منعقدہ اوّلین ابتدائی انتخابات میں 1.8 فیصد حمایت حاصل کی ۔
منگل کے روز ریاست نیو ہیم سفائر میں منعقدہ ابتدائی انتخابات میں کرسٹی ووٹوں کا صرف 7.6 فیصد حاصل کر سکے اور یوں پارٹی کے اندر کے مقابلوں میں چھٹے نمبر پر رہے۔
کرس کرسٹی نے ابتدائی انتخابات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر انتخابات میں بیٹھنے کا اعلان کیا۔
ریپبلکن پارٹی کی ایک اور امیدوار کارلی فیورینا نے بھی انتخابی دوڑ سے نکلنے کا اعلان کیا ہے۔
کرسٹی اور فیورینا کے بیٹھنے سے پارٹی میں صدارتی امیدوار ی کے لئے انتخاب لڑنے والوں کی تعداد 7 رہ گئی ہے۔