یورپی ممالک اپنی سرحدوں پر خصوصی محافظ متعین کریں گے

یورپی یونین کمیشن نے ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت سرحدوں پر 1500 خصوصی محافظ تعینات کیے جائیں گے جو کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلیے ہمہ وقت تیار رہیں گے

410527
یورپی ممالک اپنی سرحدوں  پر خصوصی محافظ متعین کریں گے

یورپی یونین کمیشن نے سرحدوں کے تحفظ کے بارے میں برسلز میں ایک اجلاس منعقد کیا ۔
کمیشن نے اس بارے میں ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت سرحدوں پر 1500 خصوصی محافظ تعینات کیے جائیں گے جو کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔
اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کےلیے سن 2020 تک یورپی 322 ملین یورو مختص کرے گا۔
علاوہ ازیں یورپی رکن ممالک نے شامی مہاجرین کے حوالے سے ترکی کی بعض تجاویز بھی قبول کرلی ہیں جس کے نتیجے میں رضاکارانہ طور پر شامی مہاجرین کو یورپ میں داخلے کی اجازت ملے گی لیکن یہ مذکورہ ممالک کی معاشی صورت حال ،بے روز گاری کی شرح اور آبادی کے تناسب کو مد نظر رکھنے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں