عراقی ایئر لائن یورپی یونین میں پرواز نہیں کر سکے گی

یورپی یونین نے یہ فیصلہ عراقی کمپنی کے یونین کے قواعد و ضوابط کو پورا نہ کرنے کے جواز میں کیا ہے

407110
عراقی ایئر لائن یورپی یونین میں  پرواز نہیں کر سکے گی

یورپی یونین نے عراقی ہوائی فرم کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔
یورپی یونین نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ اعلان میں واضح کیا ہے کہ "یورپی یونین کے ملکوں کے اندر نافذ محفوظ پرواز کی شرائط کو پورا نہ کرنے کے جواز میں عراقی ایئر لائن کو یونین کے اندر پرواز پر پابندی ہونے والی فرموں کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
عراقی سابق نائب وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ عراقی ہوائی کمپنی کو مذکورہ لسٹ میں شامل کیے جانے سے ان کے ملک کو وسیع پیمانے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔
عراقی ایئر لائن پر اس پابندی کے بعد دیگر ملکوں کی ہوائی فرموں کو بھی بلیک لسٹ کیے جانے کی توقع کی جاتی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں