عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں ایک دن کی توسیع

عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ آج جمعے کی صبح فرانسیسی وزیر خارجہ اور اس اجلاس کے میزبان لوراں فابیوس نے بتایا کہ تحفظ ماحول کے حوالے سے عالمی معاہدہ ہفتے کی صبح تک طے پا جائے گا۔ ایک فرانسیسی ٹیلی ویژن کو انہوں نے بتایا کہ وہ ہفتے کی صبح عالمی حدت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک نیا مسودہ پیش کریں گے

406480
عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں ایک دن کی توسیع

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔
آج جمعے کی صبح فرانسیسی وزیر خارجہ اور اس اجلاس کے میزبان لوراں فابیوس نے بتایا کہ تحفظ ماحول کے حوالے سے عالمی معاہدہ ہفتے کی صبح تک طے پا جائے گا۔
ایک فرانسیسی ٹیلی ویژن کو انہوں نے بتایا کہ وہ ہفتے کی صبح عالمی حدت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک نیا مسودہ پیش کریں گے جس پر 200 کے قریب اقوام کے دوپہر تک اتفاق کرنے کی توقع ہے۔ ابتدائی طور پر اس کے لیے جمعے کا دن مقرر کیا گیا تھا۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’’ماحول سازگار ہے، چیزیں مثبت ہیں اور صحیح سمت میں جار ہی ہیں۔‘‘
ان کے بقول اس اجلاس کا ماحول تعمیری اور مثبت ہے اور تمام مندوبین کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لیے پر امید ہیں۔ فابیوس نے جمعرات کی شب معاہدے کا مسودہ پیش کیا تھا، جس پر ابھی تک بحث جاری ہے۔
موسمیاتی تغیر پر اقوام متحدہ کے اجلاس کا دورانیہ اکثر بڑھانا پڑتا ہے۔ 29 نومبر کو شروع ہونے والی اجلاس جمعے کو ختم ہونا تھا مگر اب یہ ہفتے تک جاری رہے گا۔
کانفرنس میں 195 ممالک کے نمائندے معدنی تیل پر انحصار کو کم کر کے موسمیاتی تغیر کی رفتار کو سست کرنے کے لیے ایک معاہدے پر اتفاق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں