ہم اجلاس سے متوقع کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔ وٹالی چُرکین

ہم اس معاملے کو انقرہ اور بغداد کے درمیان دو طرفہ شکل میں حل کر رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مراسلے کی مدد سے سلامتی کونسل کو موضوع سے آگاہ کریں گے۔ علی الحاکم

404962
ہم اجلاس سے متوقع کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔ وٹالی چُرکین

روس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔
خود اپنے مطالبے پر منعقدہ "ترکی کے عراق میں تربیتی اتحاد" نامی اجلاس کے بارے میں روس کے اقوام متحدہ کے مستقل نمائندے وٹالی چُرکین نے کہا ہے کہ ہم اجلاس سے متوقع کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔
اخباری نمائندوں کے اس سوال پر کہ "آپ کو اس نوعیت کے اجلاس کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟" روس کے اقوام متحدہ کے مستقل نمائندے وٹالی چُرکین نے کہا کہ عراق نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک مراسلہ بھیجا ہےجس نے ہمیں بند کمرے کے اجلاس کے لئے متحرک کیا۔
تاہم عراق کے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی علی الحاکم نے کہا ہے کہ عراق اس موضوع کو ترکی کے ساتھ دو طرفہ شکل میں حل کرنے کا خواہش مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو انقرہ اور بغداد کے درمیان دو طرفہ شکل میں حل کر رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مراسلے کی مدد سے سلامتی کونسل کو موضوع سے آگاہ کریں گے۔ تاہم فی الوقت بغداد نے سلامتی کونسل کو کوئی مراسلہ نہیں بھیجا۔
حاکم نے کہا کہ چُرکین نے جس مراسلے کی بات کی ہے میرے خیال میں وہ 25 جون 2014 کا مراسلہ ہے۔
دوسری طرف چُرکین نے اجلاس سے متوقع کامیابی حاصل نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بغداد سے متعلق نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس میں ترکی کی طرف سے گرائے جانے والے روسی طیارے کا موضوع ایجنڈے پر نہیں لایا گیا۔
ترکی کے اقوام متحدہ کے مستقل نمائندے خالد چیوک نے بھی اخباری نمائندوں کے لئے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں ہم عراقی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں، اسی وجہ سے ترک فوجی اساتذہ ایک سال سے عراق میں موجود ہیں اور یہ کوئی راز نہیں ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں