شام کے موضوع پر تیسرا اجلاس نیو یارک میں منعقد ہو گا

شام کے مسئلے کے حل کے لئے اس سے قبل ویانا میں منعقدہ اجلاسوں کے سلسلے کا تیسرا اجلاس رواں ماہ میں نیویارک میں منعقد ہو گا۔ جان کیری

401751
شام کے موضوع پر تیسرا اجلاس نیو یارک میں منعقد ہو گا

شام کے موضوع پر تیسرا اجلاس رواں مہینے میں نیو یارک میں منعقد ہو گا۔۔۔
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام کے مسئلے کے حل کے لئے اس سے قبل ویانا میں منعقدہ اجلاسوں کے سلسلے کا تیسرا اجلاس رواں ماہ میں نیویارک میں منعقد ہو گا۔
دارالحکومت واشنگٹن میں بروکنگ انسٹیٹیوٹ کے سابان فورم کی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں شام کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کیری نے کہا کہ شام کے مسئلے کے حل کے لئے ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں دو اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوئے ہیں جبکہ تیسرا امریکہ میں منعقد کروایاجائے گا۔
کیری نے کہا کہ مسئلے میں پیش رفت کے لئے متعلقہ حکام رواں مہینے میں مذاکرات کی میز پر آئیں گے۔۔
انہوں نے اجلاس کے لئے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تاہم کہا ہے تمام فریقین شام میں عبوری مرحلے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور ہمارا مقصد عبوری مرحلے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں 30 اکتوبر کو شام کے موضوع پر منعقدہ پہلے اجلاس میں سعودی عرب اور ایران سمیت 17 ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی اور اس سلسلے کا دوسرا اجلاس 14 نومبر کو منعقد ہوا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں