یورپی ممالک فضائی مسافروں کی معلومات کا تبادلہ کریں گے

یورپی یونین ممالک کے درمیان فضائی مسافروں کے پی این آر (پیسنجر نیم ریکارڈ) کے تبادلے کا معاہدہ طے کیا گیا ہے

400768
یورپی ممالک فضائی مسافروں کی معلومات کا تبادلہ کریں گے

یورپی یونین ممالک کے درمیان فضائی مسافروں کے پی این آر (پیسنجر نیم ریکارڈ) کے تبادلے کا معاہدہ طے کیا گیا ہے۔
اس بات کا فیصلہ برسلز میں یورپی یونین کی داخلی و قانونی امور کی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا ۔
اس نئے نظام پر عمل درآمد کے نتیجے میں فضائی مسافروں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا جس سے خطے میں دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کو روکنے ، عدالتی کاروائی اور پولیس تفتیش میں مدد ملے گی ۔
یورپی یونین کے عبوری صدر ملک لکسمبرگ کے نائب وزیراعظم ایٹین شنائڈر نے بتایا کہ اس معاہدے میں بنیادی انسانی حقوق کا خاص خیال رکھا گیا ہے ۔
پی این آر معاہدہ منظوری کےلیے اب یورپی پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں