سوئٹزرلینڈ مہاجرین کی تعداد میں حد بندی لائے گا

سوئس حکومت نے یونین کے اندر اس ضمن میں مصالحت قائم نہ کیے جانے کی صورت میں مہاجرین کے خلاف یک طرفہ طور پر حد بندیاں لائے جانے کا اعلان کیا ہے

400775
سوئٹزرلینڈ  مہاجرین کی تعداد میں حد بندی لائے گا

سوئٹزرلینڈ نے مہاجرین کے ریلوں کے بارے میں یورپی یونین کو خبر دار کیا ہے۔
سوئس حکومت نے یونین کے اندر اس ضمن میں مصالحت قائم نہ کیے جانے کی صورت میں مہاجرین کے خلاف یک طرفہ طور پر حد بندیاں لائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
برسلز کے خلاف ڈٹنے والے سویٹزلینڈ نے مہاجرین کے کوٹے کے حوالے سے ایک مجوزہ مسودہ تجویز کو گزشتہ برس ریفرنڈم کے لیے پیش کیا تھا۔
جس کی رو سے سوئس حکومت یورپی یونین کے اندر سے اور باہر سے مہاجرین کی تعداد میں حد بندی لائے گی۔
خیال رہے کہ 80 لاکھ آبادی کے حامل اس ملک کو محض گزشتہ برس تیس ہزار کے لگ بھگ مہاجرین نے پناہ دینے کی درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں