مہاجرین اور دہشت گردی چولی دامن جیسے ہیں: یوبیک پارٹی

ہنگری کے دارالحکومت بودا پسٹ میں مہاجرین کے خلاف مظاہرہ کیا گی جس کے دوران اانتہائی دائیں بازو کی جماعت یوبیک نےکہا کہ مہاجرین اور دہشت گردی کے درمیان چولی دامن کا ساتھ ہے

419025
مہاجرین اور دہشت گردی چولی دامن جیسے ہیں: یوبیک پارٹی

ہنگری کے دارالحکومت بودا پسٹ میں مہاجرین کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔
مظاہرے کا انعقاد انتہائی دائیں بازو کی جماعت یوبیک نے کیا تھا جس نے مہاجرین کے حوالے سے یورپی یونین کے فیصلوں کی مذمت کی ۔
مظاہرین نے کہا کہ وہ یونین کے رکن ممالک کے درمیان مہاجرین کی منصفانہ تقسیم کے خلاف ہین جس کےلیے اگر چاہیں تو ریفرنڈم کروایا جا سکتا ہے۔
یوبیک پارٹی کے چیئر مین گابور ووُنا نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور مہاجرین کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔
یاد رہے کہ ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے مہاجرین کے بہاو کو روکنے کےلیے اپنی سرحدوں پر خار دار باڑیں لگانے کا اعلان کیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں