روس شام میں اپنے فضائی حملے روک دے، یورپی یونین

28 رکن ملکوں کے وزراء خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کی فوجی کاروائیوں نے مسئلے کو مزید سنگین بنایا ہے جس سے پر امن حل کی کوششیں کمزور پڑ گئی ہیں

391578
روس شام میں اپنے فضائی حملے روک دے، یورپی یونین

یورپی یونین نے شام میں قیام امن کی کوششوں کو خطرے میں ڈالنے کا مورد الزام ٹہرائے جانے والے ماسکو سے شامی مخالف گروہوں کے خلاف فضائی حملوں کو روکنے کی اپیل کی ہے۔
لگسمبرگ میں یکجا ہونے والے رکن ممالک کے وزراء خارجہ نے شام کے بحران پر غور کیا۔
28 رکن ملکوں کے وزراء خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کی فوجی کاروائیوں نے مسئلے کو مزید سنگین بنایا ہے جس سے پر امن حل کی کوششیں کمزور پڑ گئی ہیں۔
اجلاس میں شامی صدر بشارالاسد کے اس سلسلے میں کردار پر کسی قسم کا معاہدہ طے نہ پا سکا۔
فرانس اسد کے مستعفی ہونے کے معاملے پر مصر ہے تو اسپین نے مغرب کی اسد کے ساتھ مذاکرات کرنے کی ضرورت کے نظریے کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔
یورپی یونین کی خارجہ تعلقات کی نمائندہ اعلی فریڈریکا موغارینی کا کہنا ہے کہ داعش اور روس کے وجود میں اضافہ ہونے کے باعث شام کے شمال میں حفاظتی علاقے کا قیام کافی کٹھن کام ہو گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شامی مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے اس ملک میں جنگ اور داعش کے وجود کو ختم کرنا لازم و ملزوم ہے۔
یورپی یونین کے سربراہان شام کے ایجنڈے کے حوالے سے بروز جمعرات برسلز میں یکجا ہوں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں