لکثمبرگ میں یورپی یونین کے وزرائے داخلہ اور خارجہ کا اجلاس

یورپی یونین کے داخلی اور شہریت کے امور کے انچارج ہائی کمشنر اورام پولوس نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی یورپی یونین میں تقسیم کرنے کے دائرہ کار میں پہلے گروپ کو طیارے سے اٹلی سے سویڈن روانہ کیا جائے گا

390243
لکثمبرگ میں یورپی یونین کے وزرائے داخلہ  اور خارجہ کا اجلاس

یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزرائے داخلہ کا اجلاس لکثمبرگ میں منعقد ہوا۔
وزراء کے ایجنڈے میں سرحدوں کا تحفظ اور یورپ انے والے پناہ گزینوں کی آبادی کاری تھی۔
یورپی یونین کے داخلی اور شہریت کے امور کے انچارج ہائی کمشنر اورام پولوس نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی یورپی یونین میں تقسیم کرنے کے دائرہ کار میں پہلے گروپ کو طیارے سے اٹلی سے سویڈن روانہ کیا جائے گا۔
دیمتریس اورام پولوس نے کہا ہے کہ اقتصادی وجوہات کی بنا پر یورپ آنے والے تارکین وطن کوایک منظم پروگرام کے تحت ان کے ممالک کو واپس بھیج دیا جائے گا۔
اجلاس میں پناہ گزینوں کو آباد کرنے کے لیے 500 ملین یورو کی اضافی امداد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں