صدر اوباما کی جانب سے حج اور عید الضحےٰ کی مبارکباد

صدر اوباما نے کہا ہے کہ ’حج اور عید قربانی، غریبوں کی مدد اور مساوات کی علامت ہے‘۔ صدر اوباما نے اس امید کا اظہار کیا کہ حج پر گئے ہوئے افراد اور ساتھ ہی دیگر تمام مذاہب کے لوگوں کی جانب سے امن کے لیے مانگی گئی دعاوں کو قبولیت کا شرف حاصل ہوگا

391643
صدر اوباما کی جانب سے حج اور عید الضحےٰ کی مبارکباد

متحدہ امریکہ کے صدر براک اوباما نے حجاج کرام کو حج کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج ایک مقدس عبادت ہے۔
اپنے ایک بیان میں صدر اوباما اور خاتونِ اول مشیل اوباما نے عید الاضحیٰ کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو پُرجوش مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر اوباما نے کہا ہے کہ ’حج اور عید قربانی، غریبوں کی مدد اور مساوات کی علامت ہے‘۔
اُنھوں نے کہا کہ سب کچھ پیچھے چھوڑ کر، دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان مکہ اور مدینہ کا سفر کرتے ہیں، اور ایک سادہ سفید کپڑا زیب تن کرتے ہیں، اور سب کے سب خدا کے سامنے کاندھے سے کاندھا ملا کر برابری کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
صدر اوباما نے کہا ہے کہ ’عید ضرورت مندوں کو کھانا، پناہ اور صحت سےمتعلق خدمات کی فراہمی کا بھی نام ہے‘۔
صدر اوباما نے اس امید کا اظہار کیا کہ حج پر گئے ہوئے افراد اور ساتھ ہی دیگر تمام مذاہب کے لوگوں کی جانب سے امن کے لیے مانگی گئی دعائوں کو قبولیت کا شرف حاصل ہوگا۔
صدر اوباما نے عید کی خوشیاں منانے والے تمام مسلمانوں کو اپنی طرف سے اور اپنے اہل خانہ کی جانب سے ’عید مبارک‘ کی نیک تمنائیں پیش کی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں