افریقہ یونین کل نائجیریا میں ہنگامی اجلاس کرے گی

افریقہ یونین برکینا فاسو میں اقتدار پر فوجی قبضے کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے حل کے لئے کل نائجیریا میں ہنگامی اجلاس کرے گی

352506
افریقہ یونین کل نائجیریا میں ہنگامی اجلاس کرے گی

افریقہ یونین برکینا فاسو میں اقتدار پر فوجی قبضے کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے حل کے لئے کل نائجیریا میں ہنگامی اجلاس کرے گی۔
سینیگال کے صدر میکی سال قابضوں اور سیاسی شخصیات کے درمیان گذشتہ جمعے کے روز سے لے کر اب تک ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
میکی سال نے اجلاس کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افریقہ یونین کے اجلاس میں فریقین کو پیش کئے جانے والے سمجھوتے کی شرائط پر غور کیا جائے گا۔
سمجھوتے کی شرائط سے متعلق بھی بات کرتے ہوئے سال نے کہا کہ "یونین کے اراکین جس حل کے موضوع پر بات چیت کریں گے اس میں مستعفی ہونے والے عبوری صدر مائیکل کافانڈو کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کرنے اور اس کے بدلے میں قابضوں کو معاف کئے جانے اور عوامی بغاوت کے نتیجے میں عہدے سے دستبردار ہونے والے سابق صدر بلائس کمپائرو کے حامیوں اور عزیزوں کو آئندہ انتخابات میں شرکت کی اجازت جیسی شقیں شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ مغربی افریقی ممالک اقتصادی کمیونٹی "CEDEAD " کے بھی سربراہ میکی سال نے آئندہ ماہ متوقع عام انتخابات کے 22 نومبر کو منعقد کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ برکینا فاسو میں 16 ستمبر کو صدارتی حفاظتی دستے نے دارالحکومت اواگوڈوگو میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس پر حملہ کر کے ملکی انتظام کو ہاتھ میں لینے کا اعلان کیا تھا۔
حملے میں عبوری صدر کافانڈو، وزیر اعظم یعقوبا ایساق زیدا اور دیگر وزراء کو زیر حراست لئے جانے کے بعد پیش آنے والے واقعات میں 10 افراد ہلاک اور 113 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
بعض سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ معزول لیڈر بلائس کمپائرو کے حامیوں کی طرف سے کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں