یورپی یونین دیواریں حائل کرنے کےلیے نہیں بلکہ انہیں ختم کرنے کے

اٹلی کے وزیراعظم ماتیو رنزی نے کہا ہے کہ ان کا ملک مہاجرین کے بحران کے خلاف ممکن اقدامات اٹھانے کےلیے تیار ہےالبتہ یورپ کو ان مہاجرین کی منصفانہ تقسیم کرنے کی ضرورت ہے

389479
یورپی یونین دیواریں حائل کرنے کےلیے نہیں بلکہ انہیں ختم کرنے کے

اٹلی کے وزیراعظم ماتیو رنزی نے کہا ہے کہ ان کا ملک مہاجرین کے بحران کے خلاف ممکن اقدامات اٹھانے کےلیے تیار ہے ۔
اس سلسلے میں فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے بھی کہا کہ مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے کےلیے ہمیں حکومت ترکی سے بات چیر کرنی چاہیئے۔
دونوں رہنماوں نے مہاجرین کے بحران پر بات چیت کےلیے ملاقات کی جس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ یورپ کو درپیش مہاجرین کے مسئلے میں اٹلی جو ممکن ہوگا وہ کرے گا البتہ یورپ کو ان مہاجرین کی منصفانہ تقسیم کرنے کی ضرورت ہے ۔
رنزی نے کہا کہ یورپی یونین ، دیواریں چنوانے کےلیے نہیں بلکہ اُنہیں گرانے کےلیے قائم کی گئی تھی ۔
فرانسیسی صدر نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو اس وقت آپس میں مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا اور اگر یہ نہ ہوا تو شینگن معاہدہ دم توڑ دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہجرین کے بارے میں ہمیں حکومت ترکی سے بھی مذاکرات کرنے چاہیئے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں