یورپی یونین سے شامی مہاجرین کے لیے 17 ملین یورو

یورپی یونین کمیشن سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس امداد کے ساڑھے 12 ملین کو ترکی میں شامی بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے لیے خرچ کیا جائیگا

344321
یورپی یونین سے شامی مہاجرین کے لیے 17 ملین یورو

یورپی یونین ترکی میں موجود شامی پناہ گزینوں کے لیے ساڑھے 17 ملین یورو کی حامل تعلیمی امکانات اور خوراک کی امداد فراہم کرے گی۔
یورپی یونین کمیشن سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس امداد کے ساڑھے 12 ملین کو ترکی میں شامی بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے لیے خرچ کیا جائیگا۔ خاصکر بچیوں اور معذور افراد کے لیے مختص کردہ اس رقم کو شامی پناہ گزینوں کے بچوں کے لیے اسٹیشنری ، عربی زبان کے اسباق اور نفسیاتی امداد کے معاملات میں بروئے کار لایا جائیگا۔
علاوہ ازیں 41 ہزار شامی پناہ گزینوں کو ماہانہ راشن کے حصول کے لیے 5 ملین یورو مختص کیے گئے ہیں۔
یورپی یونین خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسیوں کی نمائندہ اعلی فریڈریکا موگیرینی نے یورپی یونین کی اس مالی امداد کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کے سیکورٹی فنڈ کو پہلی بار ٹھوس طریقے سے بروئے کار لایا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ "چیز یورپی یونین کے اس معاملے کو اہمیت دینے کا مظہر ہے۔ ہم شامی شہریوں اور ان کی امداد کرنے والوں کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ شام اپنی ایک نسل کو جنگ اور ملک بدری کی بنا پر کھو رہا ہے۔ ایک قلم اور ایک کتاب شامی بچوں کے لیے امید کی ایک کرن ثابت ہو سکتی ہے۔
یورپی یونین کمیشن کے ذمہ دار رکن جوہانز ہاہن نے تقریباً دو ملین شامی مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ترکی سےتعاون کرنا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں