جرمنی  میں ہزاروں مہاجرین کی آمد کا سلسلہ جاری

جرمنی کے شہر میونخ میں ہزاروں مہاجرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

376893
جرمنی  میں ہزاروں مہاجرین کی آمد کا سلسلہ جاری

جرمنی کے شہر میونخ میں ہزاروں مہاجرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
جرمن حکام نے بتایا ہے ابتک سات ہزار مہاجرین میونخ پہنچ چکے ہیں ۔ اختتام ہفتہ جرمنی پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد 20 ہزار تھی۔0 مہاجرین کے لیے جرمنی بھر میں قائم کیے گئے مراکز میں بھیج دیا گیا جہاں ان کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستوں پر کارروائی شروع کی جائے گی ۔ ادھر، سربیا سے مزید سینکڑوں تارکین وطن پولیس کی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے ہنگری میں داخل ہو گئے ہیں اور اب دارالحکومت بڈاپسٹ کی طرف روانگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس وقت پولیس کی نگرانی میں 300 تارکین وطن موٹر وے پر بڈاپسٹ کی جانب رواں دواں ہیں۔ہنگری میں مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ سے ہزاروں کی تعداد میں تارکین وطن پہنچ رہے ہیں تاکہ یہاں سے جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں پناہ حاصل کر سکیں۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس وقت یونانی جزائر میں تقریباً 30 ہزار مہاجرین جمع ہیں جبکہ ان میں سے 20 ہزار صرف لیسبوس جزیرے پر موجود ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں