لندن میں مسلمانوں کے خلاف جرائم میں 70 فی صد اضافہ

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق لندن میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد جرائم میں گزشتہ ایک سال میں 70 فی صد اضافہ ہوا ہے ۔

376298
لندن میں مسلمانوں کے خلاف جرائم میں 70 فی صد اضافہ

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق لندن میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد جرائم میں گزشتہ ایک سال میں 70 فی صد اضافہ ہوا ہے ۔لندن پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے گزشتہ 12 مہینوں میں ’’اسلامو فوبیا‘‘ کی 816 وارداتیں ہوئی ہیں جبکہ اس سے قبل اسی مدت میں 478 وارداتیں ہوئی تھیں۔مسلمانوں کے خلاف پرتشدد حملوں پر نظر رکھنے والی تنظیم ٹیل ماما کے مطابق خواتین اس قسم کے تشدد کا زیادہ نشانہ بنی ہیں۔ نقاب یا برقع پہننے والی خواتین کے خلاف زیادہ شدید واقعات پیش آئے ہیں۔لندن پولیس کے مطابق یہ وہ جرائم ہیں جو کسی کے مسلمان ہونے یا اسے مسلمان سمجھے جانے کی وجہ سے کیے جاتے ہیں۔ ان وارداتوں میں انٹرنیٹ دھمکی سے لے کر جارحانہ حملے شامل ہیں ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں