واٹی کان شامی مہاجرین کو پناہ دے گا

کیتھولک مذہب کے روحانی پیشوا واٹی کان کے صدر پاپ فرانسس نے تمام تر یورپی کیتھولک حلقوں، پادریوں اور مناسٹرز سے اپنے ملکوں سے جنگوں اور مفلسی کے باعث فرار ہونے کی کوشش کرنے والے شامی پناہ گزینوں کے لیے اپنے دروازے کھولنے کی اپیل کی ہے

343173
واٹی کان شامی مہاجرین کو پناہ دے گا

واٹی کان دو پناہ گزین خاندانوں کے لیے اپنے دروازے کھولے گا۔
کیتھولک مذہب کے روحانی پیشوا واٹی کان کے صدر پاپ فرانسس نے تمام تر یورپی کیتھولک حلقوں، پادریوں اور مناسٹرز سے اپنے ملکوں سے جنگوں اور مفلسی کے باعث فرار ہونے کی کوشش کرنے والے شامی پناہ گزینوں کے لیے اپنے دروازے کھولنے کی اپیل کی ہے۔
واٹی کان کے سینٹ پیٹرس چوک میں عوام سے خطاب کرنے والے پاپ نے کہا کہ واٹی کان سے شروع ہوتے ہوئے یورپ کا ہر مذہبی طبقہ ، ہر مناسڑ اور ہر عباد ت گاہ ایک ایک مہاجر کنبے کو پناہ دے سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ واٹی کان اولین طور پر دو شامی خاندانوں کو پناہ دے گا۔
واٹی کان کے حلقوں کے مطابق یورپ میں کیتھولک گرجا گھروں اور پادریوں سے منسلک 27 ہزار سے زائد علاقے موجود ہیں ۔ ان میں ایک لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کو رہنے کی جگہ فراہم کی جا سکتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں