آئس لینڈ،شامی مہاجرین کو پناہ دینے کےلیے مہم کا آغاز

آئس لینڈ کی حکومت کی طرف سے صرف 50 شامی مہاجرین کو پناہ دینے کے اعلان کے بعد مصنفہ برائن ڈس یُورگونس ڈوٹر نے فیس بک پر مہاجرین کےلیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے

373358
آئس لینڈ،شامی مہاجرین کو پناہ دینے کےلیے مہم کا آغاز

آئس لینڈ کی حکومت کی طرف سے صرف 50 شامی مہاجرین کو پناہ دینے کے اعلان کے بعد مصنفہ برائن ڈس یُورگونس ڈوٹر نے فیس بک پر مہاجرین کےلیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔
مصنفہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ شامی مہاجرین کو ملک میں پناہ دینے کا انتظام کرے۔
آئس لینڈ کی آبادی صرف 3 لاکھ 23 ہزار ہے جہاں اس مہم کو اب تک دس ہزار ارکان کی حمایت حاصل ہوئی ہے جنہیں ملک میں پناہ دینے کے علاوہ زبان سیکھنے سمیت یہاں کے ماحول سے واقفیت پیدا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ملک کے وزیر ہارڈر نے اس مہم میں عوام کی دلچسپی سے باخبر ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس بارے میں ضرور غور کرے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں