یورپی یونین کے ممالک میں غیر قانونی تارکین وطن

یورپی یونین کے ممالک میں آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔

333395
یورپی یونین کے ممالک میں غیر قانونی تارکین وطن


یورپی یونین ممالک میں بہتر مستقبل کی تلاش میں سرگرداں غیر ملکی تارکین وطن کی تعداد گزشتہ ماہ ایک لاکھ سات ہزار 500 افراد ریکارڈ کی گئی ۔
یورپی یونین کے سرحدی کنٹرول کے ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کرتےہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ سال جنوری سے جولائی کے عرصے میں یورپ آنے والے تارکین وطن کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار تھی جو کہ اس سال اسی عرصے کے دوران تین گنا بڑھتےہوئے 3 لاکھ 40 ہزار تک جا پہنچی ہے ۔
ان غیر ملکی تارکین وطن کی زیادہ تر تعداد افغان اور شامی پناہ گزینوں کی بتائی گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پچاس ہزارتارکین وطن نے یونان، بیس ہزار نے اٹلی میں اور تقریباً 35 ہزار نے ہنگری میں گزشتہ ماہ پناہ حاصل کی ہے۔
دوسری جانب جرمنی میں شامی تارکین وطن کی آمد سے تشویش پیدا ہو گئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں