یورپی یونین کا تیونس کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ

تیونس کے وزیر اعظم حبیب السعید نے برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے۔ تیونس کے وزیراعظم نے اس ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا یورپی یونین اور ان کے ملک نے تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ان کے ملک کی حمایت کیے جانے پر یورپی یونین کے ممالک کا شکریہ ادا کیا

346373
یورپی یونین کا تیونس کی  حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ

یورپی یونین تیونس کو دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں حمایت جاری رکھے گا۔
تیونس کے وزیر اعظم حبیب السعید نے برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے۔
تیونس کے وزیراعظم نے اس ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا یورپی یونین اور ان کے ملک نے تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ان کے ملک کی حمایت کیے جانے پر یورپی یونین کے ممالک کا شکریہ ادا کیا۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور سیکورٹی کے امور کی ہائی کمشنر فیڈر کا موگرینی نے تیونس کے ساتھ تعاون کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
موگرینی نے کہا ہے کہ تیونس کی اقتصادی امداد میں اضافہ کردیا جائے گا۔
انہوں نے تیونس میں جمہوری عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تیونس پر اپنے اعتماد کا اعادہ کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں