تھائی لینڈ کے نا موزوں موقف پر یورپی یونین کا رد عمل

اعغر ترکوں کی چین کو واپسی بین الاقوامی حقوق ِ انسانی کی بنیادی اقدار اور واپس نہ لوٹانے کے اصول کے منافی ہے، آشٹن

344642
تھائی لینڈ کے  نا موزوں موقف پر یورپی یونین کا رد عمل

یورپی یونین کی خارجہ امور کی کمشنر اعلی کیتھرین آشٹن نے شدید دباو سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے تھائی لینڈ میں پناہ لینے والے 115 اعغر ترکوں کوچین کے حوالے کیے جانے پر رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
آشٹن نے ایک تحریری اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا ہے کہ خواتین اور بچوں کے بھی شامل ہونے والے اعغر ترکوں کی چین کو واپسی بین الاقوامی حقوق ِ انسانی کی بنیادی اقدار اور واپس نہ لوٹانے کے اصول کے منافی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ " تھائی لینڈ پر بین الاقوامی متمدن اور سیاسی حقوق کے معاہدے" کے مطابق ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ اسے باقی ماندہ ترک نژاد باشندوں کو اپنی مرضی کے ملک کہ جو ان کو پناہ دینے پر تیار ہے کو جانے کی اجازت دینی چاہیے۔"



ٹیگز:

متعللقہ خبریں