برکس اور شنگائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلا س جاری

برکس اور شنگائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلا س جاری ہے ۔

338265
برکس اور شنگائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلا س جاری


برکس اور شنگائی تعاون تنظیم کاسربراہی اجلا س جاری ہے ۔
روس سے وابستہ جمہوریہ بش کردستان کے صدر مقام عوفا میں منعقدہ اجلاس میں برکس کے رکن ممالک برازیل ،روس ،ہندوستان ،چین اور جنوبی افریقہ کے ممالک کے علاوہ شنگائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک شرکت کر رہے ہیں ۔سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے سربراہان دو طرفہ اور کئی طرفہ مذاکرات کر رہے ہیں ۔ روس کے صدر ولادیمر پوتن تمام ممالک کے سربراہان کیساتھ مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔روس کے دور صدارت میں ہونے والے اجلاس میں رکن ممالک نے برکس ممالک کے 100 ارب ڈالر کے ذخائر کے مجموعی سرمایے کو ریزرو رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سرمایے کو کسی رکن ملک کو نقد ڈالروں کی مشکل کا سامنے کرتے وقت مالی استحکام قائم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔ اس عمل درآمد کا مقصد عالمی مالیاتی فنڈ کے اثرورسوخ کو ختم کرنا ہے ۔
مشترکہ ریزرو ذخائز میں چین 41 ارب ڈالر ،برازیل ،ہندوستان اور روس 18 اٹھارہ ارب ڈالر اور جنوبی افریقہ پانچ ارب ڈالر جمع کروائے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں