یورپی انسانی حقوق کی عدالت کا آذربائیجان کےحق میں فیصلہ

یورپی انسانی حقوق کی عدالت نے آذربائیجان کے مہاجرین کی وطن واپسی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے آرمینیا کو مجرم قرار دیا ہے ۔

307126
یورپی انسانی حقوق کی عدالت کا آذربائیجان کےحق میں فیصلہ

یورپی انسانی حقوق کی عدالت نے آذربائیجان کے مہاجرین کی وطن واپسی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے آرمینیا کو مجرم قرار دیا ہے ۔
عدالت نے 1992 کی جنگ کے بعد لاچن راہداری پر واقع اپنے گھروں کو ترک کرنے پر مجبور ہونے والے 6 آذریوں نے 2005 میں جو مقدمہ دائر کیا تھا اس کا فیصلہ کر دیا گیا ہے ۔
عدالت کے فیصلے کی رو سے آرمینیا نے بالائی قارا باغ پر قبضے کے دوران اپنے گھروں کو ترک کرنے والے آذریوں کو واپسی کی اجازت نہ دے کر انسانی حقوق کی پامالی کی ہے۔ عدالت ان افراد کو دئیے جانے والے معاوضے کا بعد میں اعلان کرئے گی ۔مبصرین کیمطابق انسانی حقوق کی عدالت کا یہ فیصلہ آرمینیا کے بالائی قارا باغ پر قبضے کے بعد علاقے کو ترک کرنے والے اور اپنے گھروں کو واپس نہ آ سکنے والے ہزاروں آذریوں کی دلچسپی کا معاملہ ہونے کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں