روس نے یورپی یونین کے بعض حکام کو بلیک لسٹ کر دیا

مذاکرات کے بعد لاوروف نے بعض یورپی سیاستدانوں اور فوجیوں پر ان کے ملک میں داخلے پر پابندی کے بے بنیاد ہونے کی نکتہ چینی کو مسترد کیا

301271
روس نے  یورپی یونین کے بعض حکام کو بلیک لسٹ کر دیا

روس، مغربی ملکوں کے حوالے سے " بلیک لسٹ" کا دفاع کر رہا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ 89 یورپی عہدیداروں کے ان کے ملک میں داخلے پر پابندی کے ساتھ یوکرین میں بغاوت کی حمایت کرنے والوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔
لاوروف نے ماسکو نے اپنے اطالوی ہم منصب پاؤلو جنتی لونی سے ملاقات کی۔
مذاکرات کے بعد لاوروف نے بعض یورپی سیاستدانوں اور فوجیوں پر ان کے ملک میں داخلے پر پابندی کے بے بنیاد ہونے کی نکتہ چینی کو مسترد کیا۔
انہوں نے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ یورپی یونین نے بھی روسی عہدیداروں پر مشتمل ایک بلیک لسٹ تشکیل دے رکھی ہے ، لیکن روس کی پابندیوں کو اس کا جواب ہونے کی حیثیت سے نہیں دیکھنا چاہیے۔
لاوروف کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بہتری یورپی یونین کے مثبت مؤقف کے ساتھ ہی ممکن بن سکتا ہے۔
اطالوی وزیر خارجہ نے بھی اس موقع پر کہا کہ روس اور یورپی یونین کے اقتصادی تعلقات کو یوکیرین کے بحران کی بنا پر متاثر نہیں کرنا چاہیے۔
خیال رہے کہ ماسکو انتظامیہ کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردہ 81 افراد کی فہرست میں بیلجیئم کے سابق وزیر اعظم گئے فرہوسٹاڈ اور سابق نائب وزیر اعظم برطانیہ نِک کلیگ بھی شامل ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں