برطانیہ یورپی یونین کی رکنیت پر نظر ثانی کر رہا ہے
برطانوی وزیر اعظم یونین کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات پر نظر ثانی کرنے کے زیر مقصد ایک ہفتے پر محیط یورپ کے دورے پر روانہ ہوں گے
یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کی سوچ رکھنے والا برطانیہ یونین کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرِ ثانی کر رہا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے یورپی یونین کمیشن کے صدر جین کلاڈ ینکر کی میزبانی کی۔
یہ ملاقات چیکرس ٹاؤن میں وزارت عظمی کی ایک خصوصی رہائش گاہ پر سر انجام پائی۔
کیمرون نے ینکر سے کہا کہ ان کے ملک کی یونین میں رکنیت کے حوالے سے اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔
برطانوی وزیر اعظم یونین کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات پر نظر ثانی کرنے کے زیر مقصد ایک ہفتے پر محیط یورپ کے دورے پر روانہ ہوں گے اور اس دوران جرمنی اور فرانس سمیت دیگر ملکوں کے دورے کریں گے۔
یورپی یونین کی رکنیت کے بارے میں سن 2017 کے آخیر میں منعقد ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق کسی فیصلے تک پہنچنے کی توقع ہونے والا برطانیہ اس موضوع کی تفصیلات پر اس ہفتے پارلیمان میں بحث چھیڑے گا۔