ایتھوپیا میں آج پارلیمنٹ کے عام انتخابات

ملک بھر میں اختیار کیے جانے والے سخت حفاظتی اقدامات کے تحت ہونے والے عام انتخابات میں 58 سیاسی جماعتوں کے 5 ہزار 819 امیدوار پارلیمنٹ کی 547 نشستوں کے لیے حصہ لے رہے ہیں۔ عوامی جائزوں کے مطابق حکمران سیاسی پارٹی ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی

286849
ایتھوپیا میں آج پارلیمنٹ کے عام انتخابات

ایتھوپیا میں آج پارلیمنٹ کے عام انتخابات ہو رہے ہیں۔
ملک بھر میں اختیار کیے جانے والے سخت حفاظتی اقدامات کے تحت ہونے والے عام انتخابات میں 58 سیاسی جماعتوں کے 5 ہزار 819 امیدوار پارلیمنٹ کی 547 نشستوں کے لیے حصہ لے رہے ہیں۔
عوامی جائزوں کے مطابق حکمران سیاسی پارٹی ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔
96 ملین کی آبادی والے اس افریقی ملک میں 37 ملین رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے سبب عوام حکمران جماعت EPRDF کے حامی ہیں لیکن اپوزیشن کے مطابق موجودہ حکومت سیاسی آزادی کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔ حتمی سرکاری نتائج کا اعلان جون میں ممکن ہو سکے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں