فرانس میں نئے خاکہ بل کے خلاف مظاہرے

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں " اراکین پارلیمنٹ ہمارے حقوق کا تحفظ کرو اور ہماری پرائیویٹ زندگیوں میں مداخلت مت کرو" کے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ وزیراعظم مینوئیل والس کی جانب سے پیش کیے جانے والے خاکہ بل میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے انٹر نٹ کی سیکورٹی میں اضافہ کرنے کو کہا گیا ہے

262298
فرانس میں  نئے خاکہ بل کے خلاف مظاہرے

فرانس میں بحث و مباحثے کی وجہ بننے والے خفیہ اطلاعات کے خاکہ بل کے خلاف پیرس میں مظاہرہ کیا گیا ہے۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں " اراکین پارلیمنٹ ہمارے حقوق کا تحفظ کرو اور ہماری پرائیویٹ زندگیوں میں مداخلت مت کرو" کے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔
وزیراعظم مینوئیل والس کی جانب سے پیش کیے جانے والے خاکہ بل میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے انٹر نٹ کی سیکورٹی میں اضافہ کرنے کو کہا گیا ہے۔
پارلیمنٹ میں آج اس خاکہ بل پر رائے شماری کروائی جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس خاکہ بل کے ذریعے انٹر نٹ اور ٹیلی فون کالز کا نقریبی جائزہ لینے کے لیے دو ہزار 680 افراد کو روزگارفراہم کیا جائے گا۔
یورپی پارلیمنٹ اس سے قبل فرانس کو اس بل سے متعلق متنبہ بھی کرچکی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں